• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا مجوزہ نئے ایونٹس پر تبادلہ خیال کے لئے خصوصی اجلاس منعقد کرےگا

زیورخ (نیوز ڈیسک)فیفا مجوزہ نئے ایونٹس پر تبادلہ خیال کیلئے خصوصی اجلاس منعقد کریگا، جس میں کلب ورلڈ کپ کے توسیع منصوبے اور نئی گلوبل نیشنز لیگ پر حکام سرجوڑ کر بیٹھیں گے، تاہم فیفا نے برطانوی نشریاتی ادارے کے اس دعوے پر چپ سادھے رکھی، جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ میٹنگ مئی میں منعقد ہوگی، مذکورہ دونوں ایونٹس سے 2021اور2033کے درمیان فیفا کو 25بلین ڈالر تک کی آمدنی کا امکان ہے، ان منصوبوں پر ابتدائی طور پر بات چیت مارچ میں بوگوٹا میں منعقدہ فیفا کونسل اجلاس میں ہوئی تھی، رواں ماہ کے اوائل میں فیفا صدر گیانی انفانٹینونے تصدیق کی تھی کہ ان ایونٹس پر سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
تازہ ترین