راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) آل پرا ئیویٹ سکو لز مینجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور جوا ئنٹ ایکشن کمیٹی آف پرا ئیویٹ سکو لز و کا لجز کے ممبر ابرا ر احمد خا ن نے سکو ل منتقلی کے معا ملے پر چیف جسٹس کے سو مو ٹو ایکشن لینے پر شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے علم دوستی کا ثبو ت دیا ،انھو ں نے ملک بھر کے تیس لا کھ سے زائد طلبا ء کے مستقبل کو تا ریک ہو نے سے بچا لیا ہے ،دوسری جا نب ہزا رو ں اسا تذہ کا روزگا ر چھننے سے بچ گیا ہے جبکہ سیکڑو ں سکو ل ما لکا ن کے سرو ں پر لٹکتی تلوا ر بھی ہٹ گئی ہے ،اس فیصلے پر جمعہ کے روز کینٹ بو ر ڈز کی حدود میں مو جو د تما م نجی تعلیمی ادا رے تشکر کااظہا ر کریں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انھو ں نے جوا ئنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ،انھو ں نے کہاکہ جوا ئنٹ ایکشن کمیٹی کنو نیئرنا صر محمو د سمیت دیگر ممبرا ن محمد عثما ن ،چو ہدری طیب ،چو ہدری امجد زیب ،طا رق رحما ن ،اظہر محمو د ،نسیم ملک ،اشر ف ہرا ج ،را جہ نصیر احمد جنجو عہ ،شیراز ندیم ،عر فا ن مظفر کیا نی ،شہبا زقمر ، ،سکو ل اسا تذہ ،والدین ،طلبہ کی دن را ت کی محنت رنگ لے آئی ہے۔