• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس میں سابق ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس ملازمین کےخلاف کارروائی کی جائےگی،آر پی او ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)آر پی او ملتان محمد ادریس نے کہا ہے کہ گلگشت قبضہ کےدوران قتل کیس میں سابق ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس ملازمین کےخلاف قانون کےمطابق سخت کارروائی کی جائےگی، انہوں نے صحافیو ں سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ ذمہ دار پولیس ملازمین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا،ایس پی کینٹ اس معاملہ کی تفتیش کر رہے ہیں جلد مزید حقائق سامنے آجائیں گے،اس کیس میں کسی طرح کا دباو قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ایس پی گلگشت کوائی جی کی طرف سے شوکاز دیا جارہا ہے،پولیس کے چند افسران نے نااہلی کےساتھ ساتھ قبضہ میں ملوث ہونے کے چندشواہد ہیں جن پر انکوائری جاری ہے۔
تازہ ترین