راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میںبری ہونے والے پانچ ملزمان کو ایف آئی اے کی اپیل کے فیصلہ تک نظربند رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔جبکہ پانچ ملزمان کی بریت کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل پر وکیل صفائی کی طرف سے مہلت طلب کرنے پر سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی ۔ایف آئی اے نے نظیر بھٹو قتل کیس میںبری ہونیوالے پانچ نظر بند ملزمان رفاقت حسین،حسنین گل،قاری عبدالرشید ترابی، اعتزاز شاہ اور شیرزمان کی ماتحت عدالت سے بریت کیخلاف عدالت عالیہ میں اپیل دائر کر رکھی ہے اور عدالتی فیصلہ تک ملزمان کو نظر بند رکھنے کی استدعا بھی کی ہوئی تھی جو ہائیکورٹ نے منظور کر لی ہے۔