• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیشن اور شو بزنس کی دنیا میں پارٹیز کا دور دور ہ رہتاہے ۔ کبھی کسی پروڈکٹ کی لانچنگ ہو رہی ہوتی ہےتو کبھی کسی فلم کا پریمئر، کبھی فیشن ویک منایا جارہاہ ہوتا ہے تو کبھی سرپرائز برتھ ڈے پارٹیز رکھ دی جاتی ہیں جہاں یہ ستارے خوب جگمگاتے ہیں، رونق لگاتے ہیں، گوسپس کرتے ہیں اور لائم لائٹ میں آجاتے ہیں۔ یہی سوچ کر ہم نے ماہ اپریل میں منائی جانے والی پارٹیز کا کچھ احوال آپ کے گوش گزارنےکی ٹھانی ۔ 

محمد عامر کی 26 ویں سالگرہ

اپریل میں منائی سیلیبریٹیز نےبرتھ ڈے پارٹیز

5سال تک کرکٹ سے دور رہنے اور مسلسل محنت کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے اورگزشتہ سال آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں شاندار پرفارمنس دکھا کر بھارت کو دھول چٹانے والے محمد عامر ایک بار پھر دنیا کے بہترین بالرز میں شامل چکے ہیں۔اسٹار بالر نے 13اپریل کو اپنی سالگرہ منائی ،اس موقع پران کی اہلیہ نرجس عامر نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر ہماری زندگی کی بڑی خوشی ہیں ،اللہ انہیں بہترین چیزوں سے نوازے ،میں اور میری بیٹی تمہیں بہت زیادہ پیار کرتے ہیں ۔

صبا قمر کی 34 ویں سالگرہ

اپریل میں منائی سیلیبریٹیز نےبرتھ ڈے پارٹیز

ٹی وی سیریز ’ میں عورت ہوں ‘ سے اداکاری کا آغاز کرنیوالی اداکارہ صبا قمر نے 5 اپریل کواپنی سالگرہ اپنی فیملی اور فرینڈز کے ساتھ منائی۔صباپاکستان کے علاوہ عالمی سطح پر اور بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔حیدرآباد میں پیدا ہونیوالی صباقمر تعلیم کے حصول کیلئے لاہورمنتقل ہوگئی تھیں اور پھر 2005ءمیں پہلی ٹی وی سیریز کی اور پھر بنت آدم اور داستان جیسے ڈراموں کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں ۔یادرہے کہ صباقمر لکس سٹائل، ہم ، بہترین ٹی وی اداکارہ اور فلم فئیر ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔ 

اداکار فواد خان نے دی اپنی بیگم کو سرپرائز برتھ ڈے پارٹی

اپریل میں منائی سیلیبریٹیز نےبرتھ ڈے پارٹیز

اداکارفواد خان کی اہلیہ صدف فواد نے گزشتہ رات اپنی سالگرہ نہایت دھوم دھام سے منائی جس میں فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کے ساتھ ساتھ نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی جن میں فارس شفیع،آمنہ بابر،علی ذیشان،سبل چوہدری،عمر سعید،میشا شفیع،عاصم رضا،کامیار روکنی،شہزاد رضا،عروہ حسین،رانا نعمان،عمارہ حکمت،بلال لاشاری اور ماہرہ خان سمیت بہت سے دیگرلوگ شامل ہیں- رات گئے تک جاری رہنے والی اس برتھ ڈے پارٹی میں سب نے مل کر خوب ہلّا گلّا کیا-

احمد شہزاد کے بیٹے کی پہلی سالگرہ

اپریل میں منائی سیلیبریٹیز نےبرتھ ڈے پارٹیز

قومی ٹیم کے اوپنر کیلئے یہ سال تو بہتر حال اچھانہیں گزراتاہم انہوں نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی ۔احمد کے بیٹے علی احمد خان کی سالگرہ کی تقریب میں ان کے ساتھی کرکٹرز کے علاوہ شوبزسے وابستہ معروف فنکاروں نے بھی شرکت کر کے چار چاند لگا دیئے ۔

اپریل میں منائی سیلیبریٹیز نےبرتھ ڈے پارٹیز

واضح رہے کہ احمد شہزاد کے بیٹے کی سالگرہ ایک روز قبل منائی گئی جس میں قومی کرکٹ کپتان سرفراز احمد اور عمر اکمل تو نمایاں تھے ہی لیکن اداکارہ ریما خان،ریشم ،مہرین سید، جان ریمبو اور صاحبہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔اداکاروں نے احمد شہزاد کو مبارکباد دی اور علی کو تحائف بھی دیے مگر رات گئے تک جاری تقریب میں خوب ہلا گلا بھی کیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین