• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیجرکے بغیر پاکستان باکسنگ ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منیجر کے بغیر پاکستانی باکسنگ ٹیم سائوتھ ایشین گیمز میں حصہ لینے کیلئے 12 رکنی ٹیم بدھ کی صبح اسلام آباد سے گوہاٹی روانہ ہوگی۔ باکسنگ کے مقابلے 13 فروری سے شروع ہوں گے۔ باکسنگ ٹیم کے منیجر اقبال حسین ایکریڈیشن کارڈ موصول نہ ہونے کی وجہ سے سیف گیمز میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ٹیم میں ٹیکنیکل آفیشل کی حیثیت سے شامل اسلم قریشی پی آئی اے کی فلائٹ اسلام آباد کیلئے دستیاب نہ ہونے پر ٹیم کے ساتھ شامل نہ ہوسکیں گے۔ پاکستانی مرد کھلاڑیوں میں محب باچا 49 میں، سید آصف 52، نعمت اللہ 56، علی احمد 60، گل زیب 64، ارشد حسین 69، تنویر احمد 75 میں جبکہ خواتین میں خوشلیم بانو 51، پروین 60 اور صوفیہ جاوید 75 کے جی میں مقابلہ کریں گی۔ علی بخش ہیڈ کوچ، چوہدری طارق گجر اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ اقبال حسین نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ آفیشلز کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا لیکن امید ہے ہمارے کھلاڑی میڈلز حاصل کریں گے۔ملک میں دستیاب بہترین خواتین کا انتخاب کرکے انہیں دستہ کا حصہ بنایا ہے امید ہے وہ بھی کامیابی حاصل کریں گی۔
تازہ ترین