• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں بجلی کا بحران، ایم کیو ایم کا احتجاج

حید رآبا د ( جنگ نیوز) ایم کیوایم پاکستان حیدرآباد ڈسٹر کٹ کے زیر اہتمام لیاقت کالونی میں بجلی پانی اور دیگر عوامی مسائل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ایم کیوایم پاکستان کی رکن رابطہ کمیٹی و سندھ اسمبلی محمد حسین خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں عصبیت کا مظاہر ہ کیا جارہا ہے پانی بجلی کا بحران اور اضافی بلوں کے ذریعے عوام کا جینا اجیر ن کیا جا رہا ہے ۔بجلی کی غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مر یض بنا دیا ہے ہم نے بہت صبر وضبط سے کام لے لیا حید ر آبا د کے عوام کے ساتھ یہ ظلم وسٹم اور سلوک اب کسی صورت بر داشت نہیں کیا جا ئے گا ہم ارباب اختیار کو با ور کر تے ہیں کہ فی الفو ر بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ ،اضا فی بلنگ اور پا نی کے بحران کا خا تمہ کیا جا ئے ورنہ آج عوام سڑکو ں پر ہیں کل دن اس سے بھی آگے جا سکتے ہیں ۔عوام کا یہ مطا لبہ ہے کہ وزیر اعلی سندھ ،گو رنر سندھ اور واپڈا واسا انبا ر رویہ تبد یل کر لیں ورنہ یہ احتجاج صرف احتجاج نہیں رہیگا ۔سندھ تنظیمی کے انچار ج مسعود محمو دنے کہا کہ حید ر آبا د شہر آج ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنے حق کو ما نگنے کے ساتھ ہم پر اعتما د کا بھی اظہا ر کر رہا ہے ہم عوام کے ساتھ ہیں فسطائی دور جلد ختم ہو جا ئیگا ۔ڈسٹر کٹ انچارج ظفر احمد صدیقی ،نو ید عبا س ،اور صلا ح الد ین نے بھی احتجاجی مظا ہر ے سے خطا ب کیا ۔
تازہ ترین