• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کیخلاف نازیبا ریمارکس، شہری کی عدالت میں کارروائی کیلئے درخواست

میاں چنوں (نامہ نگار)سوشل میڈیا پر چیف جسٹس آف پاکستان کےخلاف نازیبا ریمارکس پرشہری نےدو افرادکیخلاف کاروائی کی درخواست عدالت میں دائرکردی۔میاں چنوں کےشہری شبیرملک نےایڈیشنل سیشن جج جسٹس آف پیس وسیم انجم کی عدالت میں درخواست دائرکی کہ گزشتہ دنوں شہری الیاس اور یحییٰ کی طرف سےچیف جسٹس آف پاکستان کےخلاف نازیبا پوسٹ لگائی گئی تھی‘درخواست کےساتھ پوسٹ کی کاپی بھی لگائی گئی ہے‘عدالت نےمزیدکارروائی کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے ملتان اور دونوں ملزمان کو 30تاریخ کو طلب کرلیاہے۔
تازہ ترین