• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں بچی سے زیادتی، چیف جسٹس سپریم کورٹ کاازخودنوٹس،آئی جی سے تین دن میں رپورٹ طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصل آباد میں سات سالہ بچی سے زیادتی کاازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے ،فاضل چیف جسٹس نے یہ ازخودنوٹس بچی کے والدکی درخواست پرلیاہے۔درخواست میں بچی کے والدکاکہنا ہے کہ زیادتی محلے دار طارق نامی رکشہ ڈرائیور نے کی ہے ،ملزم نے ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق کی عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے،پولیس نے ناقص تفتیش کی جس کی بنا پر ملزم کی ضمانت ہوئی ہے ،بچی تمام اعلیٰ پولیس افسران کے رو برو بیانات بھی ریکارڈ کر واچکی ہے، انہوں نے چیف جسٹس سے حصول انصاف کی استدعا کی ہے، چیف جسٹس نے والدکی درخواست پر معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی پنجاب پولیس سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین