لاہور میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار مینٹل اسپتال کے دورے پر پہنچ گئے، انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈ زکا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر جسٹس ثاقب نثار نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین سےبھی بات چیت کی۔ اسپتال میں موجود ایک خاتون تیماردار نے چیف جسٹس سے دواؤں کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔
چیف جسٹس نے مینٹل اسپتال میں خواتین وارڈ کے ساتھ ساتھ اسپتال کے کچن کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے انتظامیہ سے تفصیلات بھی معلوم کیں۔
چیف جسٹس پاکستان کے اسپتال دورے کے دوران شہریوں نے چیف جسٹس کے حق میں نعرے لگائے۔
چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے مینٹل اسپتال میں خالی اسامیوں اور بدانتظامی پر ازخود نوٹس لیاتھا۔اس معاملے میں چیف جسٹس نے مینٹل اسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت سے جواب بھی طلب کر رکھا ہے ۔
واضح رہے کہ مینٹل اسپتال میں بدانتظامی سزائےموت کی قیدی مریضہ کے ازخود نوٹس کیس کے دوران سامنے آئی تھی۔