• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب خیبر پختون خوا کی زدران گروپ کے خلاف تحقیقات

نیب خیبر پختون خوا کی زدران گروپ کے خلاف تحقیقات

قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا نے مضاربہ کے نام پر لوگوں سےکروڑوں روپے ہتھیانے کے الزام میں زدران گروپ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

غیرقانونی مضاربہ کاروبار پر نیب نے زدران گروپ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق گروپ پر پرکشش منافع دینے کا جھانسہ دے کرلوگوں سے رقم بٹورنے کا الزام ہے اس حوالے سے نیب خیبر پختون خوا کو شکایات موصول ہوئی ہیں۔

کمپنی کے مالک ملزم گل مرجان نے سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور نوادرات لے رکھی تھیں۔

نیب کے مطابق ملزم کچھ عرصہ اپنے کھاتے داروں کو نقد رقم ،طلائی زیورات اور نوادرات پر منافع کی ادائیگی کرتا رہا، اس کے بعداچانک فرار ہوگیا۔

نیب نے مضاربہ اسکینڈل کے متاثرین کو قومی احتساب بیورو سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین