ٹھٹھہ(نامہ نگار) چوہڑ جمالی کے قریب واقع گاؤں یوسف اوٹھو کی رہائشی پندرہ سالہ ماریہ بنت رمو اوٹھو گذشتہ شام اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ گاؤں کے دو نوجوان یعقوب اور علی حسن اوٹھو نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی کے منہ اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے وقت لڑکی کی والدہ شادی کی ایک تقریب میں گئی ہوئی تھی۔