کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ جس گوادر کے نام پر خطے کی تقدیر بدلنے کے دعوے کرنے والے گوادر میں پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کرسکے اور گوادر کے عوام مضر صحت پانی پر گزارہ کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت نظریاتی گوادر کے امیر شیر جان صالح نے مولانا بخش دشتی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیر جان صالح نے انہیں گوادر میں پانی کی قلت کے مسائل سے آگاہ کیا حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ اگر گوادر بلوچستان کی بجائے دیگر صوبوں میں ہوتا تو شاید وہاں سپر ہائی وے پینے کا صاف پانی ہوتا دس سال سے گوادر کے نام پر خطے کی تقدیر بدلنے کی خوشخبریاں دینے والوں نے اب تک گوادر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا بلوچستان کے حقوق لانے والوں نے بھی وہ کردارادا نہیں کیا جو کرنا چاہئے تھا۔