• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10، سال کا آڈٹ کرایا جائے، سعد رفیق، آڈٹ برسراقتدار کا ہوتا ہے، چیف جسٹس

10، سال کا آڈٹ کرایا جائے، سعد رفیق، آڈٹ برسراقتدار کا ہوتا ہے، چیف جسٹس

لاہور (نمائندہ جنگ) ریلوے میں اربوں روپے کےخسارے کے بارے میں ازخود نوٹس پر سماعت کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو اس وقت کھری کھری سنا دی جب انھوں نے چیف جسٹس سے کہا کہ آپ ہمارے قابل احترام چیف جسٹس ہیں اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ لفظ قابل احترام کو جملے سے نکال دیں احترام صرف عدالت کے اندر ہی نہیں باہر بھی ہوتا ہے۔ دوران سماعت خواجہ سعد رفیق نے استدعا کی کہ عدالت ریلوے کا 10 سال کا آڈٹ کرائے تاکہ پچھلی اور موجودہ حکومتوں کی کارکردگی کا فرق واضح ہو جائے۔ جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ آڈٹ صرف برسر اقتدار کا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر خواجہ نے تسلیم کیا کہ چیف جسٹس کے اقدامات کی وجہ سے صرف عوام کو نہیں بلکہ حکومت کو بھی ریلیف ملا ہے۔ خواجہ سعد نے بتایا کہ ریلوے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے بڑی محنت کی ہے۔ وفاقی وزیر نے استدعا کہ سب مایوسی کا شکار ہیں اس لیے آپ اگر دوجملے تعریف کے بول دیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے واضح کیا کہ آڈٹ رپورٹ ٹھیک آنے کے بعد تعریف بھی کریں گے. چاہتے ہیں کہ ایسا نظام وضع کریں تاکہ کوئی من مانی نہ کر سکے۔

تازہ ترین