• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کا 13 مئی کو پاکستان پلس جلسے کا اعلان

سراج الحق کا 13 مئی کو پاکستان پلس جلسے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں 13 مئی پاکستان پلس جلسے کا اعلان کردیا ہے ۔

منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ 13 مئی کے جلسے میں متبادل سیاسی نظام پیش کریں گے ۔

ان کا کہناتھاکہ سیاسی مسافرپارٹیاں تبدیل کررہے ہیں، پارٹیاں تبدیل کرنے والے مسافروں نے سیاست کو نقصان پہنچایا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو واشنگ مشین کا کام نہیں کرنا چاہیے، پارٹی تبدیل کرنےسے یہ مسافرکیا تبدیلی لائیں گے۔

انہوں نے اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف کو استغفار کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔

تازہ ترین