ملتان( سٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ ڈاکٹر فرنٹ ملتان چیپٹر کا اجلاس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی زیرنگرانی منعقد ہوا، جس میں پائینرز یونیٹی کی جانب سے پی ایم اے ملتان کے زیر التوا الیکشن میں حائل کردہ مقدمات، عدالتی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اور لاہور ہائیکورت ملتان بینچ میں زیر سماعت مقدمہ پر اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کی گئی ۔ قانونی ٹیم نے اجلاس میں بتایا کہ ہا ئیکورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گزشتہ سماعت میں عدالتی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی انکوائری رپورٹ جمع کرائی ۔معز ز جج نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید دلائل کے لیے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔ انکوائری رپورٹ میں وکلاء کے پینل نے بتایا کہ حکم امتنا عی میں ٹیمپرنگ ثابت ہوگئی ہے جو کہ 15 اور 28 مارچ 2018 کے دورانیہ میں کی گئی تاکہ الیکٹورل پروسس کو روکا جائے، اجلاس عہدیداران نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد پی ایم اے ملتان کے الیکشن منعقد ہوں گے،اجلاس میں ڈاکٹر رانا خاور ، طارق وقار ، عمران رفیق ، بلال سعید ، ندیم اقبال ، مرتضی بلوچ ، ہادی شاہ ، عمران مزاری ، وقار نیازی اور درجنوں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔