لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس میں ثاقب نثار نے خاتون کے ساتھ ڈیڑھ کروڑروپےکےفراڈکیس کی سماعت کےدوران ملزم منگیتر کوکمرہ عدالت میں گرفتار کرا دیا اور سی آئی اے اور ایف آئی اےکو 2ہفتوں میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیدیا۔ اتوار کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس کے روبرو خاتون نےمؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کے سابق منگیتر نے فراڈ سے 50 لاکھ اور پراپرٹی ہتھیا لی اوروہ رقم واپس کرنےکی بجائے دھمکیاں دے رہا ہے۔ چیف جسٹس نےریمارکس دیئےکہ بدمعاشی ہے کہ بچیوں کے ساتھ فراڈ کیا جائے، اسے گرفتار کراتے ہیں، آدھے گھنٹے میں سچ بتا دے گا۔ عدالت نے سی آئی اے اور ایف آئی اےکو2 ہفتوں میں انکوائری کرکےرپورٹ پیش کرنےکاحکم دیا۔