گوادرمیں پینے کے پانی کےبحران کےخلاف مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کامشترکہ اجلاس کیا گیا۔
زرائع کے مطابق گوادرمیں پینے کے پانی کےبحران کےخلاف آل پارٹیزکا اجلاس بی این پی مینگل کےدفترمیں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بی این پی مینگل،بی این پی عوامی،نیشنل پارٹی،جمعیت علمائےاسلام،جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی کےنمائندےشریک ہوئے، اجلاس میں شرکاء کاگوادر میں پینے کے پانی کے بحران پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
شرکاء نے گوادرمیں پینےکےپانی کےبحران کےفوری حل کامطالبہ بھی کیا۔