سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان آنے کےلئے حکومت کی تبدیلی کا انتظار کررہا ہوں۔
کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں سابق صدر نے کہا کہ لاہور آئوں گا یا کراچی ، اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا ۔
پرویز مشرف نے وزارت داخلہ پر ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ پاسپورٹ کی تجدید کرانا بطور شہری اُن کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کرپشن نہیں کی ، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے خود ووٹ کو عزت نہیں دیتے۔