ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اولیاء کرام کے آستانے رشدوہدایت اور فیوض وبرکات کے مراکز ہیں،حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ نے 11صدی ہجری میں اشاعت اسلام کیلئے تاریخی کردار ادا کیا،سیدنا موسیٰ پاک شہید کی تدفین اُوچ شریف میں ہوئی مگر بعد ازاں آپ نے بشارت دی کہ مجھے کہیں اور دفن کریں لہذا آپ کو ملتان میں موجودہ مزار میں دفن کیا گیا،مخدوم زوہیب گیلانی نے کہا کہ محفل نعت روحانی قلبی سکون اور ایمان کو پختگی عطا کرتی ہے،تعلیمات اولیاء پر چل کر دنیا وآخرت میں سُر خرو ہوسکتے ہیں،مخدوم ابو الحسن گیلانی نے کہا کہ حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ بلند پایۂ ولی اللہ تھے،وہ موسیٰ پاک شہیدؒ کے عرس کے سلسلے میں خاندانِ گیلانیہ کے زیرِ اہتمام سالانہ عظیم الشان محفلِ نعت سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر نعت خواں محمد اویس رضا قادری نے ہدیہِ نعت ومنقیبت پیش کیاجبکہ احمد مجتبیٰ گیلانی ، قاری احمد میاں پیر علی حسین، شیخ اسامہ زین، انجینئر صدر الدین گیلانی، تصویر گیلانی،حسن غیاث گیلانی،ڈاکٹر جاوید صدیقی،واصف محمود بٹ، صدر الدین،راجہ یونس بھٹی،قاری سعید سرمد،صوفی سجاد حامدی،حسن محمود گیلانی،یاسین انصاری، غلام مرشد عطاری اور عمران سیفی موجودتھے۔