• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی جانب سےسفارش پر داماد کی سرزنش، اعلیٰ عدالتی نظیر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے مسلسل ایکشن کے رہنے کے حوالے سے بھی دونوں میزبانوں نے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے بتایا کہ سفارش کرنے پراپنے داماد کو سرزنش وہ ایک اعلیٰ مثال سیٹ کرنے جارہے ہیں، پنجاب اورسندھ حکومت کے انتظامی معاملات پر برہمی کے ساتھ ساتھ انہوں نے اتوار کے روز آئے سائلین کی 111کے قریب درخواستیں نمٹائیں ۔ جبکہ 56کمپنیز کے سربراہوں کو اضافی تنخواہیں واپس کرنے کا حکم بھی دیا ۔معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ لاہور جلسے میں عمران خان کی تقریر میں ایک امید ہے تعلیم اور صحت کی بات کی بڑی اچھی باتیں ہیں عمران نے ایک پالیسی ایجنڈا دیا ہے کے پی کے میں اپنی اصلاحات کے بارے میں بتایا ان کی پوری تقریر میں بڑا جوش اور امید تھی ، ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ لیاقت آباد میں پیپلزپارٹی کا جلسہ کوئی کسوٹی نہیں ہے ،کراچی کے ووٹرز سمجھدار ہیں اور ایم کیو ایم کو ہی وہ نجات دہندہ سمجھتے ہیں ۔معروف کیریئر کونسلر اظہر حسین عابدی نے کہا کہ کا میڈیکل آئی ٹی میں ڈاکٹرز اسپیشلائزیشن کرنا چاہتے ہیں تو ڈگریاں پاکستان میں بھی دستیاب ہیں اس میں بڑا اسکوپ ہے۔سپر کبڈی کے چیئرمین حیدر علی دائود نے بھی ’’جیو پاکستان میں ‘‘گفتگو کی جبکہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر برلن میں پیش کیے گئےتھیٹر ڈرامے پر بھی بات کی گئی۔جیو نیوز کا مارننگ شو میں پیش کئے جانے والے مختلف سیگمنٹ ناظرین میں دلچسپی برقرار رکھے ہوئے جس کے باعث یقینی طور پر پروگرام کی ریٹنگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ سیاسی حالات ہوں ، اسپورٹس کی تازہ ترین اپ ڈیٹ ہوں یا پھر دلچسپ وڈیوز شیئر کرنے کا معاملہ ، جیو پاکستان سب سے آگے دکھائی دے رہا ہے ۔ پیرو کی سیکریٹ ویلی میں 12 سو فٹ کی بلندی پر پہاڑ کے کنارے پر کیپسول کی شکل میں بنے کیمپ کی وڈیو بھی جیو پاکستان کے ناظرین سے شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ یہ پہاڑی پر لٹکا ہوا کیمپ ہے اور ایڈونچر پسند کرنے والوں کے لئے یہ بہترین جگہ ہے جہاں پر لوہے کے بنے زینے سے چڑھنا ہوگا اور واپسی زپ لائن کرتے ہوئے ہوگی ۔معروف کیریئر کونسلر اظہر حسین عابدی کا میڈیکل آئی ٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ آئی ٹی کا شعبہ بہت ہی وائٹل کردار میڈیسن میں ادا کررہا ہے ڈاکٹرز اگر اسپیشلائزیشن کرنا چاہتے ہیں تو ڈگریز پاکستان میں بھی دستیاب ہیں جن میں ایم ایس سی ای ہیلتھ مینجمنٹ ، ایم ایس سی ٹیلی میڈیسن ہے ان ڈاکٹرز کے لئے جو ٹاپ اپ (ویلیو ایڈیشن )کرنا چاہتے ہیں ایک کونسپٹ آیا ہے جسے ہم کلائوڈ کلینک کہتے ہیں جبکہ ایک ریموٹ ایکسس بھی ہے پیشنٹ کے لئے کہ رولرز ایریاز میں ڈاکٹرز لاہور ،کراچی سے بیٹھ کر پیشنٹس کو دیکھ رہے ہیں جبکہ پنجاب گورنمنٹ نے پنجاب انفارمیشن بورڈ کے اشتراک سے ایک کمپنی کے ساتھ مل کے انہوں نے ایک پرائمری ہیلتھ کیئر کو مکمل طو رپر آئی ٹی مہیا کی ہے اوراس کے ذریعے ریموٹ کے ذریعے پیشنٹ کیئر کی جارہی ہے پرائمری لیول پر اور اس میں تیزی کے ساتھ مواقع بھی ڈاکٹرز کے لئے بڑھ رہے ہیں ۔ اکائونٹنگ آف فنائنس کے شعبے میں کون سی جدید اسپیشلائزیشن ہیں کے جواب میں اظہر حسین عابدی کا کہنا تھا اکائونٹنگ آف فنائنس میں بھی آئی ٹی کی وجہ سے اور بڑھتے ہوئے کرائمز کی وجہ سے نئی ڈگریز آگئی ہیں اور کمپیٹیشن کی ایک ڈگری موجود ہے ۔ فنائنشنل کرائم اور کمپلائنس کے اوپر بھی ایک ڈگری ہے ،آڈیٹنگ اور فرانزک کے اوپر بھی ایک ڈگری ہے اور پانامہ جو آپ کے سامنے آیا ہے وہ بھی اسی کی مثال ہے ،منی لانڈرنگ پر جو انویسٹی گیشنز ہورہی ہیں ان کے اوپر ایکسپرٹس کی ضرورت پڑسکتی ہے او ران کے مواقع جو ہیں وہ این جی او ز کے اندر ،گورنمنٹ آرگنائزیشن کے اوپر ، نیشنل ایجنسیز بھی ملازمتیں دیں گی۔جس طرح سے تیزی سے بڑھتی آئی ٹی نے اور چیزوں کو آسان کیا ہے کرائم بھی بڑھ گیا ہے او راسی طرح اس کی انویسٹی گیشن کے لئے ایکسپرٹ ڈگریز بھی چاہئے ہیں ۔مودی سرکار کی قیادت میں بھارت سیکولر نہیں اب مذہبی ریاست بنتا جارہا ہے ، کرناٹک الیکشن میں میڈیا نے بدلتے انڈیا کی تشویشناک شکل دکھادی ہے دوسری جانب امریکی ادارے کی رپورٹ بھی یہی کہہ رہی ہے کہ گزشتہ سال بھارت میں مذہبی آزادی تیزی سے کم ہورہی ہے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پچھلے ایک دہائی کے دوران بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو حاصل آزادی کم ہوئی ہے رپورٹ میں بھارت کو افغانستان ، مصر ، انڈونیشیا ، عراق ، ملیشیا اور ترکی جیسے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور اس پر شدید تشویش بھی ظاہر کی گئی ہے ۔ جبکہ اس ملک میں مسلمانوں کے خلاف لفظ جہاد گالی کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ پوسٹ بھی کی جارہی ہیں ۔ سینئر بھارتی صحافی جاوید انصاری کا جیو پاکستان میں اس حوالے سے کہنا تھا جب بھی الیکشن ہوتا ہے تو کچھ ایسی طاقتیں جو ہیں جو اسکو پولورائز کرنے کی ، ہندو،مسلم کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن بائی لاز ابھی بھی ہندوستان میں سیکولرازم زندہ ہے اور رہے گی اور یہ ناصرف ہندوستان کے آئین بلکہ ہندوستان کے ڈی این اے کا حصہ ہے ۔ کوئی بھی پارٹی حکومت میں ہو وہ ہندوستان کے ڈی این اے او راس کے آئین کو بدل نہیں سکتی ۔بی جی پی کی پالیسی پر ان کا کہنا تھا کہ ناں صرف اپوزیشن پارٹی بلکہ یہاں پر جو بھی اچھی اور درست سوچ رکھنے والے لوگ ہیں وہ بھارت میں ہونے والی اس صورتحال کے خلاف ہیں اور ناں صرف اقلیت بلکہ اچھی سوچ رکھنے والے اور ایماندارانہ ذہن رکھنے والے لوگوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے بی جے پی کو بے انتہا بہت محنت کرنا ہوگی کیونکہ ان کے اور بی جے پی کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے ۔ اور بی جے پی کو ایسے عناصر کو جو شدت پسندانہ رویہ رکھتے ہیں ان کو قابو میں لانا ہوگا اورنہ ان کو ان کے ووٹ ملنا کافی مشکل ہوگا ۔تمام سیاسی جماعتوں نے ابھی سے آنے والے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اتوار کو ملک بھر میں بڑے بڑے جلسوں کا انعقاد کیا گیا ہے لاہور میں پی ٹی آئی ،کراچی میں پی پی پی اور مردان میں ایم ایم اے ، صوابی میں قومی وطن پارٹی اور دیر میں اے این پی نے میدان سجائے ،جیو پاکستان میں پشاور پولیس کے ایک اہلکار کی مٹی اور گرد سے اٹی ہوئی تصویر دکھائی گئی جو ڈیوٹی پر تھا اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ہما امیر شاہ نے کہا کہ یہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی چھٹی اور دیگر تعطیلات کے روز بھی عوام کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں ان کو سیلوٹ کرنا چاہئے اور ان کی ڈیوٹی کا بھی کوئی ٹائم فریم نہیں ہے اور یہ قابل عزت اور قابل احترام شعبہ ہے اور ہمیں پولیس اہلکاروں اوردیگر سیکوٹی اداروں سے نہایت عزت اور احترام سے پیش آنا چاہئے ۔
تازہ ترین