• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف خود اپنی قبر کھود رہے ہیں، پرویز مشرف

نواز شریف خود اپنی قبر کھود رہے ہیں، پرویز مشرف

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کے دماغ میں فتور ہے وہ خواب میں بھی مجھے دیکھتے ہیں، اور انہوں نے ہی مجھے مارشل لاء لگانے پر مجبو ر کیا ،نواز شریف اپنی قبر کھود رہے ہیں، پیسہ جائز طور پر محنت کرکے کمایا ہے،پیسہ محنت سے کمایا ، منی ٹریل تلاش کرنیوالوں کو دوعدد صفر حاصل ہونگے ، کسی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا، منی ٹریل تلاش کرنے والوں کو دو عدد صفر حاصل ہوں گے ، کسی پاکستانی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا، ملک میں مثبت تبدیلی آرہی ہے ،نہیں چاہتا کہ میری واپسی سے ان میں خلل پیدا ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آل پاکستان مسلم لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد ،آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم اورملک بھر سے پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں سید پرویز مشرف کی وطن واپسی،آنے والے انتخابات کے لئے امیدواران کی سلیکشن اور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔پارٹی کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور معلومات کے باہمی تبادلے کے لئے اے پی ایم ایل کی آفیشل ایپلی کیشن بھی متعارف کروائی گئی۔اجلاس میں پرویز مشرف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف نیب میں تحقیقات ہور ہی ہیںمگرصدارت سے مستعفی ہونے کے ایک سال بعد میں بیورن ملک آیا تب تک ملک سے باہر نہ تو میری کوئی جائیداد تھی اور نہ ہی بینک اکاؤنٹ تھا۔بیرون ملک آکر جوکمایا اپنی محنت سے کمایا۔میری منی ٹریل ڈھونڈنے والوں کو سوائے دوعدد”صفر“کے کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں مجھ پر پاکستانی شہری امریکہ کے حوالے کئے ہیں۔اس میں کوئی حقیقت نہیںہے۔ہم نے کوئی پاکستانی امریکہ کے حوالے نہیں کیا۔جو غیر ملکی دہشت گرد پاکستان میں پناہ گزین تھے اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے ان سے ہمیں کوئی غرض نہیں چاہے جو بھی لے جائے۔

تازہ ترین