• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، مری اور مظفر آباد کو ریلویز کے ذریعے جوڑا جائے گا، آصف کرمانی

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم کے معاون برائے سیاسی امور سید آصف کرمانی نے ریلویز کے ذریعے اسلام آباد، مری اور مظفر آباد کو جوڑنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اس پروجیکٹ کیلئے اپنا ذہن تیار کر لیا ہے۔ ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر کو ایک ماڈل سیاحتی علاقے میں تبدیل کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہے ہیں جس سے آزاد کشمیر کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی۔ انہوں نے پلندری میں پارٹی کنونشن کی کامیابی کیلئے کارکنوں کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف پارلیمانی بورڈ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
تازہ ترین