• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی چیف بٹرا کو وارننگ جاری ، جرمانہ عائد

لوزاں سوئزر لینڈ( نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اپنے صدر نریندرڈ بٹرا کو وارننگ جاری کردی، ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ بٹراورلڈ ہاکی باڈی چیف ہونے کے ساتھ بھارتی ہاکی اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت بھی سنبھالے ہوئے ہیں ان کیخلاف یہ کارروائی گزشتہ برس لندن میں منعقدہ ہاکی ورلڈ لیگ ایونٹ کے دوران بھارتی پلیئر سردار سنگھ کو جنسی طورپر ہراساں کیے جانے پر پولیس اسٹیشن طلب کیے جانے پر برہمی کااظہار کرنے پر کی گئی، اس معاملے پر بٹرا نے انگلش سیکورٹی حکام کیخلاف غصے سے بھرا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا جو بطور ایف آئی ایچ صدر ان کیلئے مناسب نہیں تھا، بٹرا نے 19 جون 2017 کو اپنے ذاتی فیس بک اکائونٹ پر انگلش حکام کے رویے پر تنقید کی تھی۔
تازہ ترین