• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کیلئے ملتان کے7ڈاکٹروں نے درخواستیں جمع کرا دیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ اف کارڈیالوجی ملتان کے ایم ایس کی تعیناتی کیلئے ملتان کے7ڈاکٹروں نے بھی درخواستیں جمع کروادیں ہیں جبکہ درخواستیں جمع کروانے کی آج 2مئی آخری تاریخ ہے اور 19مئی تک مذکورہ ہسپتال سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع کے 7 ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا، واضح رہے 29اپریل کو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال علوی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان سمیت صوبہ کے دیگر 7بڑے ہسپتالوں میں ایم ایس کی تعیناتی کیلئے خواہش مند ڈاکٹروں سے 2مئی تک درخواستیں طلب کی تھیں، ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس کی تعیناتی کیلئے سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق حسین ملک، نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرعبدالرحمٰن قریشی،اے ایم ایس نشتر ڈاکٹر رفیق اختر،موجودہ سی ای اوہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر شاہد مگسی کارڈیالوجی ملتان کےاے ایم ایس ڈاکٹر سعید عامر،سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اطہر سمیت دیگر اضلاع کے ڈاکٹروں نے بھی درخواست جمع کروائیں ہیں، ذرائع نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد بخاری یا ڈاکٹر عاشق ملک کو ایم ایس کارڈیالوجی ملتان تعینات کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین