• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس ملتان نےماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق پیٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ اپریل کے اعدادوشمار جاری کردیئےہائی ویز پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 351 مقدمات کا اندراج کر کے ان کو گرفتار کیا گیا، ہائی ویز سے اسلحہ پکڑ کر 37 مقدمات کا اندراج کیا گیا، برآمد کردہ اسلحہ،01 رائفل, 30پستول 30 بور, 06 ریوالور 32 بور، 114 گولیاں شامل تھیں، منشیات فروشوں کیخلاف 80 مقدمات کا اندراج کیا گیا، برآمدگی منشیات 1169 لیٹر شراب, 03 شراب بھٹی, 6243 گرام چرس, 110 گرام ہیروئین, 1500 گرام بھنگ, 400 گرام افیون تھی، مجموعی طور پر ہائی پیٹرولنگ ملتان ریجن نے ماہ اپریل میں 537 ایف آئی آرز کا اندراج کر کے 538 ملزمان کو گرفتار کیاسنگین مقدمات میں ملوث 61 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا 2490 مسافروں کو ہائی ویز پر مدد فراہم کی گئی،ہائی ویز پر قائم 712تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، بغیر رجسٹریشن پر 8813 موٹر سائیکلز کو بند گیا، 11 گمشدہ بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کیا،ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے گرین ہائی ویز مہم کے تحت ماہ اپریل میں 14480پودے لگائے۔
تازہ ترین