• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر امتحانات 5مئی سے شروع ہونگے، ملتان میں ایک لاکھ 40ہزار463امیدوار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر میں انٹر سالانہ امتحان 2018ء5مئی سے شروع ہوں گے، پی بی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹر(پارٹ سیکنڈ) سالانہ امتحان 5مئی سے شروع ہوگا جب کہ انٹر (پارٹ فرسٹ ) سالانہ امتحان 22مئی سے شروع ہو گا،تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹرسالانہ امتحان 2018ءایک لاکھ 40ہزار463امیدواروں کی شرکت متوقع ہے، ملتان بورڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق پارٹ فرسٹ کے امتحان میں 71102امیدوار شریک ہوں گے اس طرح پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں 69361امیدوار شرکت کریں گے،علاوہ ازیںپنجاب حکومت نے امتحانی مراکز کو بوٹی مافیا سے بچانے کے لیے صوبہ کے تمام چیئرمین بورڈز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں جو امتحان کے دنوں میں موقع پر ہی ٹرائل کرکے امیدوار اور امتحانی عملہ کو جرمانہ وغیرہ کی سزا سے سکیں گے۔
تازہ ترین