گوادر (نامہ نگار)گوادر میں پانی و بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا جس پر شہریوں نے احتجاج کیااحتجاجی ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مقامی رہنمااورکارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جبکہ آل پارٹیز کی جانب سے پانی کی قلت اور بجلی کی خودساختہ بندش کے خلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ جس کے باعث کاروباری مراکز اور مالیاتی ادارے بند رہے اور سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں حاضری بھی کم رہی۔