• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مقبولیت،راولپنڈی ڈویژن میں ن لیگ کاپلڑابھاری،چوہدری نثارمضبوط امیدوار

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر ووزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آئندہ عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کی عوامی مقبولیت کا جائزہ لینے کیلئے ایک معروف کمپنی سے پنجاب کے تمام حلقوں کا سروے کرانے کا عمل شروع کروا دیا ہے، راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 2حلقوں این اے 63اور این اے 59کی سروے رپورٹ میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت تحریک انصاف کے مقابلے میں زیادہ ہے جبکہ سینئرلیگی رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پوزیشن بھی مخالف امیدواروں کے مقابلے میں کافی مضبوط ہے، این اے 59کے 51فیصد ووٹرز نے پارٹی مقبولیت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) جبکہ 26فیصد نے تحریک انصاف کے حق میں رائے دی، این اے 63کے 40فیصد ووٹرز نے مسلم لیگ (ن) جبکہ 38فیصد ووٹرز نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ہے، این اے 59کے 98 اور این اے 63کے 99فیصد (ن)لیگی ووٹرز نے چوہدری نثار علی خان کو صاحب کردار اور مقبول عوامی نمائندہ قراردیتے ہوئے انہیں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے،انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن اینڈریسرچ (آئی پی او آر) نے رواں سال 12 سے 18اپریل کے درمیان راولپنڈی ڈویژن کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 59، این اے 63اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی10، پی پی 11اور پی پی 14کا سروے کیا، مجموعی سروے کیساتھ ساتھ 18سال سے زائد عمر کے 1202 لیگی ووٹرز سے ن لیگ کی کارکردگی اورانکے امیدواروں سے متعلق رائے لی گئی،جو مذکورہ حلقوں کے 120علاقوں سے تعلق رکھتے تھے،ہر علاقے سے 10افراد کی رائے لی گئی جن میں مرد و خواتین شامل ہیں، مذکورہ تعداد میں پی ٹی آئی کے ووٹرز سے بھی لیگی امیدواروں کو ووٹ دینے سے متعلق رائے لی گئی ۔
تازہ ترین