اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور شریک ملزمان کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ شیر دل خان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔سابق وزیر خزانہ اور ضمنی ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان کیخلاف سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی گئی،گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی)فنانس شیر دل خان عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ 22اگست 2017 کو نیب لاہور میں تفتیشی افسرکے روبرو پیش ہوئے اور 1993 سے 1996 تک اسحاق ڈار کے سیلری اور الائونسز کا ریکارڈ پیش کیا۔