• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو کیس، اشتہاری ملزم مشرف کیخلاف کیس کی سماعت 15مئی تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف کیس کی سماعت 15مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ملزم کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ ایف آئی اے کے انسپکٹر عظمت نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزم کی جائیداد بارے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے وقت دیا جائے لیکن گزشتہ روز ایف آئی اے کے انسپکٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سماعت 15مئی تک ملتوی کر دی۔ 
تازہ ترین