• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل راولپنڈی کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس پھر ملتوی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ضلع کونسل راولپنڈی کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی(ڈی پی سی)کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع کونسل میں ترقی و تقرری نہ ہونے کے باعث کئی آسامیاں خالی ہیں جبکہ کئی سینئر پوسٹوں پر پروموشن نہ ہونے کے باعث جونیئرز کام کررہے ہیں۔بدھ کو ڈی پی سی اجلاس میں ضلع کونسل کیڈر کے سپرنٹنڈنٹ،اسسٹنٹ ،سینئر کلرک اور جونیئر کلرکوں کی پروموشن کے کیسز پیش کئے گئے۔تاہم ٹی ایم اے کیڈر کے ایسے ملازمین جو منافع بخش سیٹوں پر تعینات ہیں اور افسران کے منظور نظر ہیں ان کو شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے کیڈر والے سنیارٹی میں ضلع کونسل ملازمین سے پیچھے ہیں ان کو آگے لانے کیلئے بعض کمیٹی ارکان زور لگا رہے ہیں اور اجلاس ملتوی کرنے کا مقصد بھی یہ ہی ہےتاکہ نئی لسٹ بنا کر اپنے پیاروں کو ایڈجسٹ کیا جاسکے۔جس سے ضلع کونسل ملازمین کی حق تلفی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق شیڈول آف اسٹیلشمنٹ منظور ہونے کے باوجود 372ملازمین کی جگہ 203ملازمین کام کررہے ہیں۔نئے پروموشن،تقرری اور تبادلے کے رولز بھی منظور ہوچکے ہیں لیکن عملدرآمد نہیں۔اس حوالے سے چیف آفیسر شاہد عمران مارتھ سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔
تازہ ترین