• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ، انٹرمیڈیٹ امتحانات 5مئی سے شروع ہو نگے

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 5مئی ہفتہ سے شروع ہورہا ہے ، تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس آن لائن کردی گئی ہیں۔ ریگولر امیدواراپنی رول نمبر سلپیں اپنے ادارےسے رابطہ کرکے وصول کریں اور پرائیویٹ امیدواربورڈ کی ویب سائٹ www.bise.rawalpindi.edu.pk پر جاکر اپنا ’ب ‘ فارم نمبر انٹر کرکے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امتحانی امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ کے مطابق امتحان کیلئے 195امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین