سابق صدر پرویز مشرف پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں نیب نے محکمہ ایکسائزموٹربرانچ کو خط لکھ کر پرویزمشرف ان کی اہلیہ، والدہ کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
نیب کی جانب سے طلب کی جانے والی تفصیلات کے جواب میں محکمہ ایکسائزنے ایک رپورٹ ارسال کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف لینڈ کروزر کی مالک ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صہبا مشرف کے علاوہ لاہور میں پرویز مشرف کی فیملی کے کسی اور فرد کے نام کوئی گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہے۔
نیب نے پرویزمشرف کی بیٹی اور داماد کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات بھی مانگ رکھی ہیں۔