• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈٹیبل ٹینس کپ کے دوران دونوں کورین ٹیمیں متحد ہوگئیں

ہیلمسٹاڈ، سویڈن( جنگ نیوز ) کھیلوں نے دو ممالک کے درمیان جنگ کی کیفیت کو محبت اور اتحاد میں بدل دیا۔ عالمی ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں جمعرات کو جنوبی اور شمالی کوریا کی ٹیموں نے ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں نے الگ الگ ممالک کے طور پر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا۔ انہیں کوارٹر فائنل میں ایک دوسرے کا سامنا کرنا تھا لیکن اب وہ متحدہ ٹیم کی حیثیت سے سیمی فائنل میں یوکرین یا جاپان کا مقابلہ کرے گی۔ دلچسپ بات ہے کہ منتظمین نے ٹورنامنٹ کے وسط میں دونوں کورین ٹیموں کے انضمام پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
تازہ ترین