ٹیلی ویژن کا شعبہ انتہائی تخلیقی اور سخت مسابقتی میدان ہے، ارشد خان
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے سابق ایم ڈی اور چیئرمین ارشد خان نے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے کئی ایسے پہلو بے نقاب کیے ہیں جو عام قارئین کے لیے حیران کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ ارشد خان 1999 سے 2004 تک یوفون کے پہلے صدر و سی ای او رہ چکے ہیں۔ اسکے علاوہ پاکستان پوسٹ کے چیئرمین و ڈی جی کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔