دبئی(سبط عارف) ایک خاتون سمیت آٹھ پاکستانیوں پر پاکستان سے کم عمر لڑکیوں کو دبئی لاکر جسم فروشی کے مقدمات چل رہے ہیں۔ دبئی کی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ 17سال یا اس سے کم عمر کی تین لڑکیوں کو ان کے سفری دستاویزات میں جعلسازی کرکے پاکستان سے امارات کی ریاستوں میں لایا گیاجہاں انہیں جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا گیا۔ اس رپورٹ کے بعد گینگ کے دیگر افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا جو اب تک جاری ہے ۔ عدالت میں گرفتار پاکستانیوں سے تفتیش کی روشنی میں مزید چھاپے مارے جارہے ہیں اور انسانی اسمگلنگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری متوقع ہے عدالت نے سماعت 20مئی تک ملتوی کردی۔