اسلام آباد(جنگ نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا۔ نوازشریف کےبیان پر تحریک انصاف کےمرکزی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف سازش بتانے کا راگ راولپنڈی سے الاپ رہے ہیں، وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش کا بتانے کا کہا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں اور تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔