لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف سرگودھا لاہور کیمپس کے طلبہ نے ٹرانسکرپٹ نہ ملنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، جبکہ احتجاجی مظاہرین پرانتظامیہ کی جانب سےمبینہ تشددبھی کیا گیا۔طلبہ کا مطالبہ تھا کہ ڈیرھ سال سے ٹرانسکرپٹ کیلیے اپلائی کیا ہے لیکن تا حال ٹرانسکرپٹ نہیں دیا گیا، مظاہرین نے کہا کہ دو ماہ پہلے کہا گیا تھا کہ دس دن میں ٹرانسکپٹ دے دیا جائے گا:ملازمتوں کے دروازے بند ہیں ۔ جاب کیلیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں لیکن ٹرانسکرپٹ نہ ملنے کی وجہ سے کسی جگہ درخواست نہیںدے پا رہے ۔