• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

ایک قبر سے ستّر مُردے اٹھائے جانے کی دینی حیثیت کیا ہے؟

ایک قبر سے ستّر مُردے  اٹھائے جانے کی دینی حیثیت کیا ہے؟


تفہیم المسائل

سوال:لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ قیامت کے روز ایک قبرسے 70مردے اٹھیں گے ،اس کی دینی حیثیت کیاہے؟(قاضی محمد اشرف،کراچی)

جواب:یہ صرف لوگوں کی بنائی ہوئی باتیں ہیں ،اس بات کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے ،لیکن یہ امر ناممکن بھی نہیں ہے ،ہمیں نہیں معلوم کہ قیامت کب آئے گی اور اس سے پہلے کتنے انسان زمین میں مدفون ہوں گے ،یہ بھی ممکن ہے کہ ایک میت کے آثار معدوم ہوجائیں ،تو وہاں کوئی دوسری میت دفن کردی جائے ،سیلابوں ،جنگوں اور آفات کے نتیجے میں مشکلات کے باعث ایک قبر میں زیادہ میتیں دفن کی جاسکتی ہیں ،تاہم ایک قبر سے تعیین کے ساتھ ستر مردے اٹھائے جانے کی روایت ثابت نہیں ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین