• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہالی ووڈ میں بالی ووڈ بیوٹیز

بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اور اداکاراؤں کی بالی ووڈ کے بعد اگلی منزل ہالی ووڈ ہوتی ہے ، جس کی مثال دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں اپنا سکہ جمایا تاہم ان سے پہلے ایشوریا ہالی ووڈ کی چند ایک فلموں میں کام کرچکی تھیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے کبھی بھی بالی ووڈ کو نہیں چھوڑیں گی۔

پریانکا چوپڑا

ہالی ووڈ میں بالی ووڈ بیوٹیز

بالی وڈ کی بڑی سٹار پرینکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انھیں اپنی رنگت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا جب وہ اپنی کامیابی کی بلندیوں کو چھو ررہی ہیں،لیکن تین سال قبل بھی انھوں نے یہ اعتراف کیا تھا کہ ابتدائی دنوں میں انھیں کئی بار اپنی رنگت کی وجہ سے سخت تبصرے برداشت کرنا پڑے تھے۔

پریانکا نے جب بالی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تو لوگوں نے اس سے کہا کہ وہ اتنی کالی ہے کہ فلموں میں چل ہی نہیں پائے گی۔ 2000 ءمیں ملکۂ حسن کا عالمی خطاب جیتنے کے بعد پریانکا نے اپنے فلمی سفر کا آغاز2003 ءمیں فلم 'اندازسے کیا تھا۔پریانکا نے ہالی ووڈ فلم بے واچ میں ولن کا کردار کیا تھا ۔ پریانکا چوپڑا کی امریکی ٹی وی سیریز 'کوانٹیکوکا تیسرا سیزن 26 اپریل سے اے بی سی پر شروع ہو چکا ہے جس میں وہ اہم کردار نبھا رہی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون

ہالی ووڈ میں بالی ووڈ بیوٹیز

بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہوراداکارہ دپیکا پڈوکون نے نا صرف اپنی کامیابی کا جھنڈا بالی ووڈ میں گاڑا ہے جب کہ ہالی ووڈ میں بھی انہوں نے قلیل عرصے میں خوب کامیابی سمیٹی ہے ۔دیپیکانے ہالی ووڈ میں انٹری فلم” ٹرپل ایکس ریٹرن آف زینڈر کیج “کے ساتھ کیا ۔ دیپیکا کی یہ فلم ریلیز ہو چکی ہے اور دنیا بھر سے 300ملین ڈالر کا بزنس بھی کر چکی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار وِن ڈیزل نے ادا کیا ہے اور فلم کے بارے میں کہا یہ جارہا ہے کہ 2017کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم ہے اوراس فلم نے سب سے زیادہ کمائی چین سے کی جہاں فلم کو 6,600سکرینز پر پیش کیا گیا تھا۔اس فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی دیپیکا کے لیے ہالی ووڈ کے دروازے کُھل گئے ۔

دیپیکا ہالی ووڈ میں پروڈیوسر بھی بننے جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جوہالی ووڈ کی فلم سیریزٹرپل ایکس کی تیسری فلم ’’دی ریٹرن آف ایکسنڈرکیج‘‘ میں اداکاروین ڈیزل کے ساتھ مرکزی کردارنبھانے جا رہی ہیں اب وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑا کی طرح ہالی ووڈ میں پروڈیوسربھی بنیں گی۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ میں ایکشن فلم کو پروڈیوس کرنا چاہتی ہیں، اداکارہ نے پروڈکشن کر نے لیے فلموں کے اسکرپٹ بھی پڑھنا شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا نہ صرف بالی ووڈ میں بھی سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی اداکارہ ہیں بلکہ وہ ٹوئٹر پر بھی سب سے زیادہ فالوکی جانے والی اداکارہ ہیں۔

ایشوریا رائے

ہالی ووڈ میں بالی ووڈ بیوٹیز

ایشوریا رائے بچن کی فلم ’فینی خان‘ ان کے سابقہ قریبی دوست سلمان خان کی ’ریس 3‘ کے ساتھ نمائش کے لیے پیش ہونے جارہی ہے۔ فلم کی شوٹنگ بھی زور و شور سے جاری ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔فلم ’فینی خان‘ میں ایشوریا رائے بچن کے کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی جس نے ایک بار پھر سب کو دیوانہ کردیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ایشوریا رائے نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالی ووڈ فلموں میں کام کرنا بہت پسند ہے ٗ یہاں کے ہدایت کاراور پروڈیوسرز بہت پروفیشنل ہیں جو اپنے کام کو بہتر طریقے سے کرنا جانتے ہیں جبکہ ہالی ووڈ بھارتی فلم انڈسٹری سے بالکل مختلف ہے ٗہالی ووڈ کی زبان کے ساتھ ان کا کلچر بھی ہم سے بہت الگ ہے لہٰذا وہاں کام کرنے میں وہ مزہ نہیں جو بالی ووڈ میں ہے۔

ایشوریا رائے ”برائیڈ اینڈپری جوڈائس، مسٹریس آف سپائیسیزاور دی پنک پینتھر2‘‘جیسے عالمی پراجیکٹ کرچکی ہیں ۔2007 میںایک غیر ملکی فلم The Last Legion میں بھی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور اداکار ی کر چکی ہیں۔

تازہ ترین