پیرس (نیوز ڈیسک) سرینا ولیمز بخار کی وجہ سے میڈرڈ ٹینس ایونٹ سے دستبردار ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ شدید بخار کی وجہ سے مجھے میڈرڈ ٹینس سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے، میں خود کو100فیصد بہتر محسوس نہیں کررہی ہوں، واضح رہے کہ 36 سالہ سرینا نے بچی کی پیدائش کے بعد مارچ میں انڈین ویلز اور میامی ایونٹس میں کم بیک کیا تھا مگر وہ مکمل طور پر فٹ دکھائی نہیں دے رہی تھیں۔
اب ان کی13سے20مئی کو روم میں شیڈول ایونٹ میں واپسی ہوسکتی ہے جس سے انہیں اسی ماہ کے آخر میں پیرس میں شیڈول فرنچ اوپن کی تیاری کا موقع میسر آئے گا۔