• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن 15مئی تک الیکشن کرائے،اسپورٹس بورڈ کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات میں پانچ ماہ سے زائد تاخیر کا پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نوٹس لیتے ہوئے اسے 15 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن اسپورٹس پالیسی اور پی ایچ ایف کے آئین کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں منعقد ہونے تھے۔ پانچ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجودالیکشن نہ ہونے سے فیڈریشن عہدیداران کی آئینی حیثیت اور ان کے فیصلوں پر سوالات اٹھناشروع ہو گئے ہیں۔ پی ایچ ایف کے الیکشن نومبر 2013 میں منعقد ہوئے تھے جس کے بعد اگست 2015 میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر اختر رسول اور رانا مجاہد کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت اور سیکرٹری شپ سے ہاتھ دھونے پڑے تھے اور اگست 2015 میں ہی بریگیڈئر (ر) خالد سجا د کھوکھر اور شہباز سینئر پر مشتمل فیڈریشن کا نیا سیٹ اپ تشکیل دیا گیا جن کی آئینی مدت 26 نومبر 2017 کو پوری ہو چکی ہے۔
تازہ ترین