• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیٰ خیل اور ژوب کو ایک نشست قرار دینا قبول نہیں، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ کمیشن کی جانب سے موسیٰ خیل کی نشست ختم کرنے ژوب و موسیٰ خیل کو ایک نشست قرار دینے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے موجود نشستوں کو ختم کرنے کی بجائے بلوچستان کے پہلے کم نشستوں والے صوبے کی نشستوں میں مزید اضافہ کیا جانا چاہئے تھا جہاں تک موسیٰ خیل ضلع کا تعلق ہے اس کی سرحدات پنجاب صوبے سے ملتی ہیں اور شیرانی افغانستان سے ملنا موسیٰ خیل اور ژوب کو ایک نشست میں ضم کرنا متضاد فیصلہ ہے جس سے مسائل میں اضافے کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں میں ایک دوسرے کے قریب پڑنے والے حلقہ جات کے بجائے متفرق اور ایک دوسرے اضلاع سے قریبی علاقوں کی بجائے بہت بہت دور دور علاقوں کو شامل کیا گیا ہے جو ان علاقوں کے قبائل کیلئے ناقابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ شیرانی اور موسیٰ خیل کو ایک نشست قرار دینے کے بجائے علیحدہ علیحدہ نشست دینا چاہئے تھا یا سابقہ حالات پر بر قرار رکھا جاتا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی لسانیت صوبائیت علاقائیت سے بالاتر جماعت ہے اور جہاں تک بلوچستان کا تعلق ہے بلوچستان ملک کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے لیکن صوبائی قومی اسمبلی کے حوالے سے کم نشستیں رکھنے والا اور وفاق و قومی اسمبلی میں حقیقی نمائندگی سے محروم ہے لہٰذا نشستوں کو ختم کرنے کی بجائے ہر سابقہ نشست کو دو نشستوں پر تقسیم کیا جانا چاہئے۔
تازہ ترین