• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا اللہ کو عظمیٰ کاردار نے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

رانا ثنا اللہ کو عظمیٰ کاردار نے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار نے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کہنے پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

عظمیٰ کاردار نے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے اور پاکستان کی 52 فیصد خواتین کی تضحیک کی۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور ان کے خلاف 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ نے 29 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شریک خواتین کے حوالے سے نازیبا جملے ادا کیے تھے جس پر پی ٹی آئی کا شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین