اسلام آباد (جنگ نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بلوچستان کے ضلع خاران میں 6 مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا۔کیس کی سماعت 11 مئی کو کوئٹہ رجسٹری میں ہوگی، جس کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لیجے توک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 ؍مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔ حکام کے مطابق مزدور علاقے میں تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔