ملتان(سٹاف رپورٹر )ضلع پولیس ملتان نےاپریل کے دوران منشیات کے 220 مقدمات میں 230 ملزمان کو گرفتار کرکے 1420 گرام ہیروئن ، 53.566 کلو گرام چرس، 160 لیٹر لہن ،15.840 کلو گرام بھنگ،07 ٹن پیک،240 لیٹر الکوحل، 5006 بوتل شرا ب، 5شراب کی بٹھیاں پکڑی گئیں اور 11 شراب نوش گرفتار ہوئے ۔ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 56 افراد کو گرفتار کرکے 56 مقدمات درج کئے گئے اور ان کے قبضے سے 34 پسٹل ،04 رائفلیں ،07 بندوقیں، 08 ریوالورز، 02 کاربین معہ234 گولیاں برآمدکی گئیں۔ پنجاب سائونڈ سسٹم ایکٹ کے تحت 35مقدمات کا اندراج کر کے 35 افراد کو گرفتار کر کیاگیا۔ قمار بازی کے 31 مقدمات میں 103 ملزمان، پتنگ بازی کے14 مقدمات میں 14 ملزمان،وال چاکنگ کے37 مقدمات میں 37 ملزمان ،چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت 30 ملزمان، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر 57 ملزمان،آتش بازی کے مقدمات میں 104 ملزمان اور417 اشتہاری ملزموں اور 50 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ 7گینگز کے 20 ملزمان گرفتار ہوئے۔ جن سے 10 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی ،11 موٹر سائیکلیں ،40 مویشی، اسلحہ و موبائل فون برآمدکئے گئے۔جبکہ کل برآمدگی نقدی ایک کروڑ 49 لاکھ 34 سوروپے کی گئی۔