وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے ۔
نارووال کے علاقے کنجروڑ میں جلسے کے اختتام پر واپس جاتے ہوئے وزیر داخلہ حملہ آور عابد حسین کی 15گز کی دوری چلائی گئی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
یہ خبر نشرہوتے ہی ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں بریکنگ نیوز بن گئی ،اس دوران خبروں کو مختلف زاویوں سے کور کیا جاتا رہا اور کئی رخ سے اس پر تبصرے بھی ہوئے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک طرف احسن اقبال پر ہونے والا قاتلانہ حملہ ٹاپ ٹرینڈ ہے تو دوسرے نمبر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کراچی میں جاری یوتھ کنونشن ہے۔