• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف تربت گوادر کیمپس میں ایک روزہ آرٹ نمائش

گوادر ( نامہ نگار) یونیورسٹی آف تربت گوادر کیمپس میں ایک روزہ آرٹ ، خطاطی اور دستکاری کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ نمائش کا اہتمام گوادر کیمپس کی فیکلٹی آ ف ایجو کیشن کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ نمائش کا افتتاح ضلع گوادر کے چیئرمین بابو گلاب نے کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے چےئر مین با بو گلاب، ڈائر یکٹر گوادر کیمپس اعجاز احمد بلوچ، پی پی ایچ آئی گوادر کے ڈی ایس ایم گلزار گچگی ، ایجو کیشن ڈپارٹمنٹ کی لکچرر درجان گچگی اور معروف آرٹسٹ ہاشم عثمان نے کہا کہ فن کا شمار غیر معمولی صلا حتیوں میں ہوتا ہے گوادر میں فن اور ازم کے حوالے سے انتہائی زر خیز ہے جبکہ تعلیم کے فروغ کے لےئے گوادر کیمپس اپنا غیر معمولی کر دار ادا کر رہا ہے کیمپس کے قیام کے بعد طلبہ اور طالبات کی بڑی کھیپ اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور علم وآگہی کا دور ہے جن ترقی یا فتہ ممالک نے کا میابی حاصل کی ہے ان کا طرہ امتیاز تعلیم ہی رہا ہے عصر حاضر میں ہر قسم کی تعلیم کامیابی کا منبع ثابت ہوسکتا ہے گوادر ماضی کے مقابلے میں حصول علم کے لےئے غیر معمولی تڑپ رکھتی ہے اور اس رجحان کے بعد آج گوادر کے طلبا ء اور طالبات ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اپنے علم کی پیاس بجھا رہے ہیں یہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے اور گوادر جس طرح تبد یلیوں کا مرکز بننے جارہا ہے تعلیم کا حصول وقت کا اہم تقاضاہے تاکہ ہم آئندہ کے چیلجنز کا مقابلہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی گوادر کیمپس نے محدود عرصہ میں اپنا مقام حاصل کیا ہے وی سی عبدالرزاق کی کاوشوں سے کیمپس کو ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں غیر معمولی شناخت مل گئی ہے جس سے امید ہے کہ یہ کیمپس علیحٰد ہ طو ر پر یو نیورسٹی کا درجہ حاصل کر ے۔ مقر رین نے گوادر کیمپس میں نمائش کو خوب سراہا اور اس ضمن میں یہاں کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔ نمائش میں طلباء اور طالبات کی طرف سے بنائے گئے فن پاروں ، خطاطی اور دستکاری کو خوب سرآہا گیا ۔ نمائش میں کیمپس کی طالبہ صبر ینہ نے پہلی، فرزانہ نے دوسری اور رضیہ نے تیسری پو زیشن حاصل کی۔
تازہ ترین