• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، (ن)لیگ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رکن جمال عارف سہروردی نے نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، اس طرح کے حملوں سے نہ تو مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کارکنوں کو خوفزدہ کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردکو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

تازہ ترین